نوشہرہ‘ بیلہ کورونہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:33

نوشہرہ۔03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) نوشہرہ کے علاقے پیر پیائی بیلہ کورونہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا‘ماں بیٹے پر پہلے تشد د کیاگیا اور بعد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر پیائی بیلہ کورونہ میں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پیر پیائی کے مشتعل عوام نے غیرت کے نام پر قتل کے الزام میں لڑکی کے بھائی کی گرفتاری کے خلاف لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر روڈ کوہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کوبھی پیر پیائی میں روڈ بلاک کی وجہ سے راستہ بدلنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ نے بھی واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔