معاشرے میں خیر اوربھلائی کے ا کثرکام پرائیویٹ سیکٹر سر انجام دے رہا ہے ‘ معذوروں ‘ بے سہارا افراد اور ضرورت مندوں کی کفالت اسلامی فلاحی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے مگر افسوس کہ ہماری حکومتیں یہ کام نہیں کررہی

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ‘الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر عاصم سنجرانی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے کہاکہ معاشرے میں خیر اوربھلائی کے ا کثرکام پرائیویٹ سیکٹر سر انجام دے رہا ہے ‘ معذوروں ‘ بے سہارا افراد اور ضرورت مندوں کی کفالت اسلامی فلاحی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے مگر افسوس کہ ہماری حکومتیں یہ کام نہیں کررہی۔

الخدمت فائونڈیشن معزوروں کی کفالت ،مدد اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ہم نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یہ احسن کام شروع کر دیاہے اہل خیر حضرات الخدمت فائونڈیشن کی بڑھ چڑھ کر معاونت کریں اسلامی پاکستان بنے گی تو معزوروں کو بھی حقوق ملیں گے کرپشن کے خلاف اور اسلامی پاکستان کیلئے معزورا فرادبھی ہماراساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاانہوں نے بارکھان پریس کلب میں عالمی یوم معزوران کے موقع پر معزورافراد میں وہیل چیئرزتقسیم کرتے ہوئے کہی تقریب میں معزورافراد کے عزیرواقارب الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے بھی شرکت کی اس موقع پرالخدمت فائونڈیشن بارکھان کے صدر ثناء اللہ مری،اتحاد معزوران کے رہنما جہانگیر کاکڑ،حافظ ابراہیم ودیگر بھی موجودتھے ،مولانا عبدالحق ہاشمی اورمیر محمد عاصم سنجرانی نے مزید کہا کہ معاشرے کے معذوروں اور بے سہارا افراد کا حق بنتا ہے کہ ان کا سہارا بنا جائے اور ان کی مدد کی جائے ۔

جماعت اسلامی عالم اسلام کی ایک منظم تحریک ہے اور دنیا بھر میں اس کی فکر و سوچ موجود ہے ۔ بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا ‘ ضرورت مندوں کی مدد اور دلجوئی کرنا اور سماجی خدمات انجام دینا مزاجِ نبوت اور کار نبوت کا حصہ ہے ‘معاشرے میں نادار اورمعذور بچوں کی کفالت کرنا بڑی نیکی اور خیر کاکام ہے اور ایسے کرنے والے افراد ‘ ادارے اور ان کی مدد کرنے والے بڑے اجر کے مستحق ہیں ۔

بدقسمتی سے آج حالات ایسے ہورہے ہیں کہ معاشرے میں معذوروں ‘ بیوائوں اوریتیموں کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ان کی مدد کرنے والے بھی کم نہیں ہیں اور ایسے افراد اور ادارے سرگرم عمل ہیں جو بے سہاروں کو سہارا فراہم کررہے ہیںالخدمت فائونڈیشن بارکھان کے صدر ثناء اللہ مری،اتحاد معزوران کے رہنما جہانگیر کاکڑ،حافظ ابراہیم نے اپنے خطاب میں حکومتی عدم توجہی ،معزوروں کی مدد نہ کرنے اور ان کے پروگرامات میں باربار بلانے پر نہ آنے پر ان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معزورو ں کی فلاح وبہبود ،روزگار دینے اور تعلیم وتربیت کے حوالے سے کوئی خاص کارنامہ سرانجام نہیں دیامعزوروں کو آئین کے تحت ملازمتوں میں بھی کوٹہ نہیں دیا جارہا ہے جوزیادتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :