فینسی نمبر پلیٹس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

اب شہری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر اپنے نام کے ساتھ قومی ہیروز کی تصاویر لگوا سکیں گے‘ جون 2017 تک اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) فینسی نمبر پلیٹس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، اب شہری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر اپنے نام کے ساتھ قومی ہیروز کی تصاویر لگوا سکیں گے‘ جون 2017 تک اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے یونیورسل نمبر پلیٹ کے ساتھ وینٹی نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے وینٹی نمبرپلیٹ پر گاڑیوں کے مالکان اپنے نام یا ذات کے ساتھ حکومت کی جانب سے دیئے گئے قومی ہیروز کی تصاویر لگوا سکیں گے سینئرممبر سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ وینٹی نمبر پلیٹس کے لیے سیمپل تیار کرلیے گئے ہیں تاہم تاحال حتمی منظوری نہیں دی گئی جبکہ نمبر پلیٹس کی قیمت کا بھی ابھی تعین نہیں کیا اس نمبر پلیٹ کے اجرا سے محکمہ ایکسائز کو چارارب سے زائد رقم کی آمدنی متوقع ہے۔