واپڈا پنڈی گھیب کا اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:15

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) واپڈا پنڈی گھیب کا نوجوان اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، یہ حادثہ نئے میٹر کا کنکشن لگاتے ہوئے پیش آیا، واقعات کے مطابق یونین کونسل چکی کے علاقہ ڈھوک سیدھن کا رہائشی 26 سالہ اسسٹنٹ لائن مین محمد ساجد گزشتہ روز اپنے گاو،ْں میں نئے میٹر کا کنکشن لگا رہا تھا کہ پول کی مین تار سے ٹکرا گیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا مرحوم نوجوان کی عنقریب شادی ہونے والی تھی جس کا گھر ماتم کدہ بن گیا ۔

متعلقہ عنوان :