پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے مطالبات پورے نہ ہوسکے

رواں ماہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ، تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام امتحانات کے مکمل بائیکاٹ ،تعلیمی اداروںکی تالہ بندی اوراحتجاجی دھرنوں و مظاہروں کی دھمکی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی نے دیرینہ مطالبات کی عدم منظوری پر جنوری سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اور تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام امتحانات کے مکمل بائیکاٹ ،تعلیمی اداروںکی تالہ بندی اوراحتجاجی دھرنوں و مظاہروں کی دھمکی دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اوردانش سکول سسٹم کی تحویل دیئے گئے تمام سرکاری تعلیمی ادارے واپس لئے جائیں ،اساتذہ کو پے سکیل دینے کے ساتھ غیر منصفانہ سزائوں کا سلسلہ ختم کیا جائے یہ مطالبات یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے چیئرمین طارق محمود کی کال پرپنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سینکڑوں مرد و خواتین اساتذہ نے ہفتہ کے روز پریس کلب راولپنڈی کے باہر احتجاجی مظاہر ے کے دوران کیااس موقع پر اساتذہ نے پریس کلب سے ای ڈی او ایجوکیشن کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا اور ای ڈی او دفتر کے باہر دھرنا دیا جس سے مری روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اساتذہ نے اپنے ہاتھوں میں بینرز،پوسٹرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات تحریر تھے ،مظاہرین سے مرکزی چیئرمین یونائیٹڈ کونسل طارق محمود ،امتیاز احمد عباسی،محمد بشیر وڑائچ،محمد ارشد ڈڈ،فرمان علی عباسی،طاہر محمود راجہ،سید حامد علی شاہ،راجہ شاہد مبارک،چوہدری محمد داود،سید انوار شاہ،راجہ اورنگزیب سمیت ضلعی اور حلقہ جاتی عہدیداران پنجاب ٹیچرز یونین نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کر کے پی ایس ٹی کو سکیل نمبر 14ای ایس ٹی کو سکیل نمبر 16اور ایس ایس ٹی کو سکیل نمبر 17دیا جائے پنجاب کے جو سرکاری سکول دانش اور پیف کے حوالے کیے گئے ہیں وہ فی الفور واپس کیے جائیںپیک کے غیر منصفانہ اور بوگس نتائج پر اساتذہ کو سزائیں دینے کا سلسلہ بند کیا جائے تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت بند کی جائے سیاسی مقاصد کے حصول پر مبنی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ختم کیا جائے ملک بھر کے اساتذہ کی طرح پنجاب کے اساتذہ کو بھی ٹائم سکیل دیا جائے ریٹائرمنٹ پر اساتذہ کو انشورنس کی ادائیگی یکمشت کی جائی

متعلقہ عنوان :