راولپنڈی کچہری عدالتوں میں مختلف مقدمات میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج ، پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)راولپنڈی کچہری کی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر عباس سپرا نے تھانہ وارث خان کے بارہ سو گرام منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم عرفان کی ضمانت خارج کردی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان نے تھانہ کلر سیداں کے قتل کیس میں راضی نامہ پر ملزم ندیم حسین کی ضمانت ایک لاکھ کے مچلکہ پر منظور کر لی ،تھانہ وارث خان کے 35لاکھ کے چیک ڈس آنر کیس میں ملزم قاری شاہد کی درخواست ضمانت خارج کردی جبکہ تھانہ کلر سیداں کے لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں چار ملزمان شہباز وغیرہ کی عبوری ضمانت پچاس،پچاس ہزار کے مچلکوں پر کنفرم کر دی ہے۔