پانامہ کیس کے حوالے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، دامن صاف ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف عدالتوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،وزیر مملکت طارق فضل چوہدری
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:12
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہی نہیں ۔.یہ لوگ پیشن گوئیوں اور قیاس آرائیوں پر ہی لگے ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت قوم کو گمراہ کر رہی ہے اور قوم کا اور عدالت عالیہ کا قیمتی وقت ضائع کر رہی ہے جس کا لوگوں کو بخوبی علم ہو چکا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں کو یہ معلوم ہے کہ وہ اندر سے پھنس چکے ہیں لیکن ان کی قیادت نہ مانوں کی ضد پر اٹکی ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت کی روزمرہ کی کارروائی کے ریمارکس اس بات کا تعین نہیں کرتے کہ کیس کس طرف جا رہا ہے اس لیے ہمیں خود سے قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا سڑکوں پر آنے کی بجائے عدالت کے ذریعے معاملات کے حل کے لیے کوشش کرنے کا عمل خوش آئند ہے کیونکہ ان کی سڑکوں پر نکل کر بلاوجہ احتجاج اور دھرنے کی پالیسی اور طرز سیاست سے ملک و قوم کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بھی متاثر ہو رہی ہے جس سے ملکی معیشت کا بھی کافی نقصان ہو رہا ہے لیکن اب ان کا عدالت میں جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس لیے انہیںعدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار بھی کرنا چاہیے اور پھر اسے قبول بھی کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.