جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر ضلع اسلام آباد کا اجلاس

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر ضلع اسلام آباد کے ذمہ داران کا اجلاس امیر ضلع مولانا خالد عمران کی زیر صدارت چنار منزل اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ ماہ کے معاملات و پروگرامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔