یورپین یونین کے وفد کا حیات میڈیکل کمپلیکس کا دورہ ‘ای این ٹی شعبے کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:06

پشاور۔03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) یورپین کمیشن ہیڈکوارٹرکے پانچ رکنی وفد نے یو این سی ایچ آرکمیشنیریٹ فار افغان رفیوجی خیبر پختونخوا اورراہاکے نمائندوں کے ہمرا ہ یورپین یونین کے سفیرجین فرانسیوسی کاٹین کی قیادت میںگزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ۔وفد میں گنارویانڈایم ڈی ایشیاء پیسفک‘ پاولا پامپلونی یورپین ایکسٹر نل ایکشن سروس ڈویژن کے سربراہ ‘ این وانہاٹ ڈائریکٹر یورپین ایکسٹر نل ایکشن سروس اور ایلس تھیا ن ہیومن رائٹس ڈویژن شامل تھے ۔

یہ دورہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ای،این،ٹی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تھا۔ ای،این،ٹی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن میں یو این سی ایچ آر کمیشنیریٹ فار افغان رفیوجی خیبر پختونخوا‘ راہا ‘ فیڈرل ریپبلیک آف جرمنی، فیڈرل منسٹر فار ایکنامک کارپوریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ایف ڈبلیو کا تعاون حاصل رہا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے میڈیکل ڈاریکٹر ڈاکٹر شہزاد اکبر اورفیسیلیٹیٹ منیجرقاضی سعادنے یورپین یونین کے سفیراور ان کے نمائندوں کا استقبال کیا اور ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی بعدازاںوفد کو ای،این،ٹی اوٹی کادورہ کروایاگیا ،جہاں یورپین یونین کے نمائندوںنے اوٹی میں موجود جدید مشینوں اور آلاتِ جراحی کا معائنہ کیا، یورپین یونین کے سفیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ یورپین یونین کی امدادکے ذریعے ایچ،ایم،سی کے ای،این،ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جدید مشینوں اور آلاتِ جراحی کے استعمال سے مریض مستفید ہونگے ۔

انہوں اپ گریڈشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل قریب میں بھی ایچ،ایم،سی کو مالی امداد کی یقین دہانی کرائی ۔ میڈیکل ڈاریکٹرڈاکٹر شہزاد اکبر نے دورانِ بریفنگ یورپین یونین کے سفیراور ان کے نمائندوں کا مریضوںکو بہتر و جدیدعلاج مہیا کرنے میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اومستقبل میں یورپین یونین کا تعاون خیبر پختونخواکے ہسپتالوںکے ساتھ جاری رہنے کی توقع ظہار کی ۔