نا ئب نا ظم نو شہرہ کاسرکاری سکولوں میں پیرنٹ ٹیچر کو نسل بنا نے کی غرض سے ضلع بھر کے سکولوں کا دورہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:06

نوشہرہ ۔03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ضلعی نا ئب نا ظم نو شہرہ اشفاق احمد نے ضلع کے مردا نہ پر ائمری مڈل ہا ئی اور ہا ئیر سکنڈری سکولوں میں نئے پیرنٹ ٹیچر کو نسل( پی ٹی سی) بنا نے کی غرض سے ضلع بھر کے سکولوں کا دورہ کیا اس موقع پر بچوں کے والدین اور سر پر ستوں کو نئے پیرنٹ ٹیچر کو نسل (پی ٹی سی) بنا نے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ والدین خود اپنی مر ضی سے پی ٹی سی بنا ئیںاور بعدازاںان ہی پی ٹی سی ممبران سے چیئر مین کا انتخاب عمل لا ئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی میں ایسے ممبران کا انتخاب کریں جو سکول کو وقت دے سکیں سکول کی کار کردگی کا جا ئزہ وقتأٴلیتے رہے اور جو تر قیا تی فنڈ سکول کو ملتا ہے اس کو شفاف طر یقے سے استعمال کرنے کو یقینی بنائیں جو بچوں کے مفاد میں ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ شکا یات ملتی ہیں کہ سکولوں میں برائے نام پی ٹی سی اساتذہ نے بنا ئے ہیں جو ضلعی حکو مت نے ختم کر کے اب آ پ کو موقع دیا ہے کہ آپ خود اس میں بھر پور حصہ لیں