ڈسپلن کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:05

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) تھانے محض سرکاری عمارات ہی نہیںبلکہ قومی اثاثہ ہیںاور انکی حفاظت و دیکھ بھال ہمارے فرائض کا حصہ ہے ،ایس ایچ او زاورمحرران کی اولین ڈیوٹی ہے کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر سرکاری املاک اورریکارڈ کی اپنی جان سے بڑھ کر حفاظت کریںاوراسکوکسی صورت نقصان نہ پہنچنے دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ محمدفیصل رانانے تھانہ شیر گڑھ کا ملاحظہ کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ ریکارڈیافتہ افراداوربری شہرت کے حامل لوگوںپرکڑی نظررکھیںاور ٹھوس ثبوت کی صورت میںمجرم کی حیثیت کی پرواہ کئے بغیراسکے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔ڈی پی او محمدفیصل رانانے منشیات فروشوں،ٹائوٹوںاور رسہ گیروںکے قلع قمع کیلئے سخت ایکشن کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانانے تھانہ کی عمارت ،حوالات ،ریکارڈ،زیرتفتیش مقدمات اورمالخانہ کا جائزہ لیا ،اسلحہ چیک کیااورحوالاتیوںسے بھی دریافت کیاکہ کسی بیگناہ کے خلاف توکارروائی نہیںکی گئی یا زیرحراست افرادپرتشددتونہیںکیاجارہا جس پرحوالاتیوںنے انہیںبتایاکہ انہیںکوئی شکایت نہیں اور ان سے قانون کے مطابق سلوک کیاجارہاہے۔

انہوںنے ایس ایچ او سب انسپکٹرراضون بھٹی اورمحرر کی ریکارڈ کی عدم تعمیل پر سخت سرزنش کی ۔ڈسپلن کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔شیر گڑھ کی انجمن تاجران کے وفودنے بھی ملاقات کی اور امن و امان کے قیام کیلئے انکی خدمات پرانہیںزبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوںنے کہاکہ ڈی پی او محمدفیصل رانانے شیر گڑھ سمیت پورے ضلع اوکاڑہ کو جس طرح دہشت گردوں،ڈاکوئوں ، چوروں، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر سے پاک کیاہے انکی کارکردگی اورفرض سے وابستگی پنجاب سمیت پورے ملک کیلئے ایک روشن اورقابل تقلیدمثال ہے ۔

انہوںنے کہاکہ لاقانونیت اور منشیات فروشی کیلئے پورے پنجاب میںبدنام ضلع اوکاڑہ ڈی پی او محمدفیصل رانااورانکی ٹیم کی دن رات محنت کی وجہ سے اب امن کا گہوارہ بن چکاہے اورنیشنل ایکشن پلان پرعملدرا ٓمدکے حوالہ سے پورے صوبہ میںسرفہرست ہے جسکی وجہ سے عوام انکے احسان مندہیں۔