معذور بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:05

خان پور ۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ملک بھر کی طرح خان پور میں بھی معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر جناح ہال خان پور میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکول خان پور کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خان پور احمد رضا سُرا تھے جبکہ تقریب میں سکول کے بچوں نے مختلف قسم کے ٹیبلو اور خاکے پیش کیے جس پر تقریب میں شریک حاضرین نے دل کھول کر داد دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خان پور احمد رضا سُرا نے کہا کہ معذور بچے بہتر تعلیم و تربیت کی وجہ سے معاشرے کا اہم حصہ بن چکے ہیں انہوں نے اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بنایا جس میں حکومت کی طر ف سے بھی ان کی بھر پور معاونت کی گئی ہے خان پور اسپیشل ایجوکیشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کی تعریف کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے کہا کہ سکول کی انتظامیہ نے جس طرح سے بچوںکی تعلیم اور تربیت پر توجہ دی ہے اس کی مثال کم ملتی ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل محمد راہی نے کہا کہ خان پور سپیشل ایجوکیشن سکول میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی تربیت کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے وزیرا علیٰ پنجاب کی طرف سے سپیشل ایجوکیشن سکول کے لیے خصوصی گرانٹ جاری ہونے کے باعث گونگے بہرے اور ذہنی معذور بچوں کے علاوہ اب آنکھوں سے نابینا بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے شعبہ قائم کیا جار ہا ہے جس سے ضلع رحیم یار خان میں متاثرہ بچے مستفید ہوں گے تقریب میں رئیس کلیم چاچڑ ،ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری ،محمد انور عباسی ،ریاض بلوچ ، فیاض بلوچ ،راشد اویسی ،ڈاکٹر کاشف امین قریشی ،تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری شاہد حمید ،ٹی ایم او خالد محمود ببر و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :