کاٹن یو ایس اے فرینکفرٹ میں منعقدہ ہوم ٹیکسٹائل نمائش میں کاروباری رابطے بنائیگا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:05

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) کاٹن یو ایس اے نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں آئندہ برس جنوری میںمنعقد ہونے والی معروف ہوم ٹیکسٹائل نمائش میں امریکی کاٹن کے اعلیٰ معیار،پیداوار اور تخلیقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،فرینکفرٹ میں جنوری کی 10تا13تاریخ تک منعقد ہونے نمائش ہیم ٹیکسٹائل میں کاٹن یو ایس اے عالمی ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سورسنگ سپورٹ کی پیشکش کرے گا،اس نمائش میں کاٹن یو ایس اے اضافی طور پر ہاسپیٹلیٹی انڈسٹری کیلئے ہوٹل اینڈ ٹریول اقدام کے تحت ہوٹل انڈسٹری کو امریکی کاٹن سے تیار کردہ بیڈ شیٹس اور تولیے کے کاٹن یو ایس اے لائسنس یافتہ مینو فیکچررز سے رابطے کی سہولت بھی فراہم کرے گا،اس اقدام کے تحت کاٹن یو ایس اے کے شراکت دار ہوٹل امریکی کاٹن سے تیار کردہ بیڈ شیٹس اور تولیے کی اہمیت اور افادیت سے نمائش کے شرکاء کو آگاہ کرسکیں گے،اس چار روزہ نمائش کے دوران کاٹن یو ایس اے پویلین کاٹن سے متعلق تجارت،مرچنٹس،ملز ،مینو فیکچررز ،برانڈز،ریٹیلرز اور پریس کیلئے بین الاقوامی میٹنگ پوائنٹ کا کردار ادا کرے گا۔