پنجم کلاس کا پرچہ آئوٹ کرنیوالے ذمہ دارسی ای او کو فوری طور پر برطرف کرکے مقدمہ قائم کیا جائے ، بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کا مطالبہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجم کلاس کا پرچہ آئوٹ کرنیوالے ذمہ دارسی ای او کو فوری طور پر برطرف کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے محکمانہ کا رروائی عمل میں لا کر کلاس ہشتم کے امتحانات کو فوری طورپر منسوخ کیا جائے اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو دیگر نجی تعلیمی ادارے احتجاجی تحریک چلائیں گے یہ بات نذر محمد بڑیچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے مقررین حاجی سلیم ناصر،جعفر خان کاکڑ، حضرت علی کوثر، عبدالرئوف آغا، ملک رشید کاکڑ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گرینڈ الائنس گزشتہ چھ ماہ سے احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں اراکین اسمبلی، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال، سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر عمر بابر کو تحریری طور پر اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا کہ بورڈ کے امتحانات سے نقل، کرپشن بڑھے گی بیک کے پاس ناکافی سہولیات کی وجہ سے 3 لاکھ بچوںکو امتحان لینا معمول ہے لیکن بیک کے ایگزیکٹو آفیسر کی مسلسل دروغ گوہی، غلط بیانی نے صوبے کے تعلیمی نظام اور محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگائے ہیں مقررین نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے مطالبہ کیا کہ بیک کے سی ای او کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا کر پرچہ آئوٹ کرنیوالوں کے خلاف کا رروائی کرکے کلاسم ہشتم کے بورڈ کے امتحانات جو8 دسمبر سے شروع ہوئے ہیں ان کے پرچے بھی فروخت ہوئے ہیںلہٰذا انہیں فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :