صوبائی حکومت ہماری6 نکاتی مطالبات تسلیم نہیں کر رہی اس لئے مزدوروں کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ، جنرل سیکرٹری ہمدرد معذوران بلوچستان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ہمدرد معذوران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عطاء محمد ملا خیل، سمیع اللہ یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت ہماری6 نکاتی مطالبات تسلیم نہیں کر رہی اس لئے ہم مزدوروں کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں یہ بات انہوں نے ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی بے حسی اور اقرباء پروری کی وجہ سے عام شہریوں کی طرح معذور لو گ بھی بلوچستان میں متاثر ہو رہے ہیں ہمارے پرامن احتجاج کے باوجود سرکاری حکام اور حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ہم پر تشدد کیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے معذوران بلوچستان کے لئے مختص وظیفہ کا اعلان کیا تھا تا حال اس پر عملدرآمد نہیں ہوا اسی طرح ہماری6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں معذوروان کے مختص شدہ کوٹہ ملازمت پر عملدرآمد نہ ہونا بلوچستان کے معذوروں کو دیگر صوبوں کے معذوران کی طرح مختص کر دہ وظیفہ دیا جائے اور معذورسرکاری ملازمین کو بجٹ میں منظور شدہ اسپیشل کنونس الائونس دیا جائے اور وزیراعلیٰ کے اسپیشل فنڈ سے منظور کی گئی موٹرسائیکلیں معذوروں کو دیں متعدد بار ٹینڈر اور فنڈز ریلیز ہونے کے باوجود سیکرٹری سوشل ویلفیئر بے حسی اور ناانصافی کر تے ہوئے حق داروں کو محروم رکھ رہے ہیں بیت المال بلوچستان سے معذوروں کو ٹرائی موٹرسائیکل دینے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے بین الاقوامی اور قومی این جی اوز کو چاہئے کہ وہ بلوچستان کے معذوروں کیلئے آواز اٹھائے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کے حق میں ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کر تے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :