ضلعی عدالت اسلام آباد نے قتل کے چھ مقدمات میں شہادتیں مکمل کرلیں

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ضلعی عدالت اسلام آباد نے قتل کے چھ مقدمات میں شہادتیں مکمل کر کے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے جاوید اقبال اور فخر الدین کے خلاف مقدمہ قتل میں استغاثہ کی شہادت کے بعد سماعت ملتوی کردی جاوید اقبال کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ نمبر 187/2015 جبکہ فخر الدین کے خلاف 292/2014 تھانہ ترنول میں دفعہ 302 کے تحت درج ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے مقدمہ نمبر 181/2015 دفعہ 302 کے ملزم رئیس عباس کے خلاف مقدمہ شہادت مکمل کرتے ہوئے سماعت اگلی تاریخ تکملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر خان نے تھانہ کورال مین درج ہارون عارف کے مقدمہ 139/2012 ء دفعہ 302 میں شہادت مکمل کی۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے محمد ندیم کے خلاف استغاثہ کی شہادت سنی ‘ جس کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں 138/2013 ء دفعہ 302 کے تحت درج ہے ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان نے تھانہ سبزی منڈی میں دفعہ 302 کے تحت درج مقدمہ نمبر 95/2012 کی سماعت کے دوران شہادت مکمل کرتے ہوئے سماعت کو آئندہ پیسی تک ملتوی کردیا۔ (عابد شاہ/حسن شاہ/عدنان)

متعلقہ عنوان :