دو ماہ کے بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی خاتون کے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:34

دو ماہ کے بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی خاتون کے کیس کی سماعت 14 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) دو ماہ کے بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی خاتون کے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کرد ی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے کیس کی سماعت کفتے ہوئے استغاثہ کو شہادتیں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمہ اپنے خاوند سے گھریلو ناچاقی کے بعد اپنے میکے آئی ہوئی تھی اس کے میکے میں قیام کے دوران اس کا دو ماہ کا بچہ فوت ہوگیا جس پر اس کے خاوند نے بچے کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے ملزمہ سمیت اس کے باپ اور بھائی پر تھانہ شہزاد ٹائون میں مقدمہ درج کرادیا۔

بعد ازاں ملزمہ کے بھائی اور باپ ضمانت پر رہا ہوگئے جبکہ ملزمہ کے کیس کی سماعت فاضل جج نے 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔ (عابد شاہ/حسن شاہ/عدنان)

متعلقہ عنوان :