ضلعی عدالت کا کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی میں ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف آئی جی اسلام آباد کو ایف ائی آر درج کرنے کا حکم

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ضلعی عدالت اسلام آباد نے کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی میں ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف آئی جی اسلام آباد کو ایف ائی آر کے اندراج کا حکم جاری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے محمود ندیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے مزید ریمارکس میں کہا کہ مدعی مقدمہ کے خلاف جھوٹ ثابت ہونے پر دفعہ 182 کے تحت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ مدعی جو کہ کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی میں چیف سکیورٹی آفیسر ہ‘ نے آئی جی اسلام آباد کو فریق بناتے ہوئے ہاشم اورندیم کے خلاف ناجائز قبضہ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس پر فاضل جج نے آئی جی کو مقدمہ کے اندراج کاحکم جاری کردیا۔ (عابد شاہ/حسن شاہ/عدنان)