فیصل آباد ،تاجروں ،صنعتکاروں اور شہریوں کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ اور عوام کی پریشانیوں میں مزید بڑھ جائیگی،تاجر رہنما

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)تاجروں ،صنعتکاروں اور شہریوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ نا صرف اس اضافے کو واپس لے بلکہ خزانہ بھرنے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ ،گیس انفراسٹرکچرسیس ،سیلز ٹیکس کے حیلوں بہانوں سے عوام پر ٹیکسوں کی بارش برسانے سے گریز کرے ، اپوزیش کے احتجاج اور دھرنوں کے باعث حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے معمولی کمی کی اور کم کردہ نرخوں کو کئی ماہ تک برقرار رکھا اب اپوزیش دھرنا چھوڑ کر عدالت میں کیس لڑ رہی ہے تو اسکے باوجود کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہیں حکومت کوتیل کے نرخوں میں اضافے کا پھر موقع مل گیا انہوں نے صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور موٹر مارکیٹ کے صدر حاجی راشد نجمی ،سیکرٹری جنرل مرزا عبدالروف ،لالہ دلدار حسین ،عمراقبال ، دیگر سینئر تاجر رہنمائوں کہا کہ ایسا تاثر حکومت کی مقبولیت میں کمی کا باعث بن رہا ہے حکومت نے خزانہ پر بوجھ کم کرنا ہے تو اسے PIA، سٹیل ملز، نیشنل بنک، ریلوے ،واپڈا ،پیپکو،پاسکو،ٹی سی پی،این ایچ اے اور نقصان میں چلنے والی دیگر کار پوریشنوںکی نجکاری کا عوامی مطالبہ پورا کرنا ہوگا جنہیں سابقہ حکمرانوں کی مفاد پرستانہ پالیسیوں اورا قرابا پروری نے تباہ کردیاہے قوم اب ان محکموں کے ملازمین کی فوج کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیںخواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ گیس کی بندش ، ٹیکسوںاور بجلی کی قیمتوں میں باربار اضافہ مسائل کا حل نہیں اسکے لئے حکومت کو اپنے اور اپنے وزیروں مشیروںکے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا ہو گاورنہ ٹیکسوں اور قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ اور عوام کی پریشانیوں میں مزید بڑھ جائیگی سینئر تاجر رہنما ئوں میاں شاہد گوگی، مرزا طالب صدیق بیگ ، مرزا محمد شفیق ،حافظ طاہر جمیل میاںنے حکومت سے پٹرول و ڈیزل کی قیمت میںاضافے کو واپس لینے گیس وبجلی سمیت تمام قدرتی وسائل کی صوبوںمیں یکساں اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک میں اقتصادی ترقی اور قومی یکجہتی کو فروغ مل سکی