جھنگ، دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:23

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) جھنگ نواحی علاقے مدوکی میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم اصغر نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بیوی کا سرتن سے جدا کردیا اور فرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقے مدو کی میں اصغرنامی شخص نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

اصغر کے ہاں اولاد نہیں تھی جس پر وہ دوسری شادی کرنے کا خواہش مند تھا اور اس حوالے سے اپنی بیوی سے اجازت طلب کرتا رہا جس پر دونوں میں اکثر اوقات جھگڑا بھی ہوتا تھا تاہم آج اصغر نے دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی سے اجازت طلب کی اورانکار پر مشتعل ہو گیا ۔ملزم نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیو ی کا گلا کاٹ دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے جبکہ لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :