صوبائی حکومت نے کرک ، ہری پور ،چارسدہ ،ہنگو اوربٹگرام میں ماڈل سکول تعمیر کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)صوبائی حکومت نے کرک ، ہری پور ،چارسدہ ،ہنگو اوربٹگرام میں ماڈل سکول تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 197.598ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں 152.861ملین کے تعمیراتی اخراجات ، 12ملین روپے کے ریونیو اخراجات ، 17.737ملین لینڈ کے اخراجات ، جبکہ 15ملین روپے کے آپریشنل کے اخراجات شامل ہیں۔ صوبائی حکومت نے پانچوں اضلاع میں بچوں کے تعلیم کوبہتر سہو لیات فراہم کرنے کے لئے ماڈرن سکولز کے قیام کی منظوری دی ہے ان اضلاع میں ایک ایک سکول قائم کیاجائے گا ۔ ان اضلاع میں سکول قائم کرنے کے لئے اراضی کی نشاندہی کی ہدایات بھی کی گئی ہے ۔