پشاور سمیت صوبے بھر میں بچو ں میں پیدا ہونے والی سینہ ، گلے کی بیماریوں کے خاتمے کے لئے مضر صحت پاپڑ کی فروخت اور تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی سفارشات

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں بچو ں میں پیدا ہونے والی سینہ ، گلے کی بیماریوں کے خاتمے کے لئے مضر صحت پاپڑ کی فروخت اور تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی سفارشات کی ہے ماہرین صحت ، محکمہ صحت سمیت صوبائی محکموں کی جانب سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں مضر صحت اور غیر معیاری بچوں کے پاپڑ کے درجنوں کارخانے کھل چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں زہریلا گھی استعمال کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک کیمیکل بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے بچوں میں خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہے ۔ اور بعض بچے اس سے جاں بحق بھی ہو چکے ہیں ۔ مضر صحت اور غیر معیاری پاپڑ کی فروخت اور تیار کرنے ولوں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو پشاور سمیت صوبے بھر میں بچوں کی خطرناک بیماریاں کی لپیٹ میں آ سکتا ہے ۔ لہذا غیر معیاری پاپڑ فروخت اور تیار کرنے والوں کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :