اسپشل بچوںکے عالمی دن کے موقع پر سانگھڑ میں ڈی ایس پی کی قیادت میں ریلی

سپیشل بچوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،مقررین کا خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:14

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)اسپشل بچوںکے عالمی دن کے حوالے دنیا بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی اسپیشل اسکول کے بچوں نے اس مناسبت سے ریلی نکالی جس کی قیادت ڈی ایس پی استیتاق احمد آرائیں نے کی جبکہ پروفیسر نواز۔پروفیسرامر لغاری۔

(جاری ہے)

برکت مری سمیت بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ اسپشل بچوں نے شرکت کی اس موقع پر بچوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے جن پر درج تھا کہ ہمیں ہمدردی نہیں حق دیے جائیں اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا کی طرح سانگھڑ میں اسپشل بچوں کا دن منایا جارہا اس حوالے سے ہونے والی تقریبات میں ہمیں شرکت کرنی چاہیے اور اسپشل بچوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس میں بھی دو فیصد کوٹے پر عمل کرتے ہوئے ان کو نوکریاں دی جارہی ہیں دو فیصد نمک کے برابر ہونے کی وجہ سے عوام کو نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے تنقید کی جاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس کوٹے میں اضافہ کیا جائے پروفیسر نواز کھبمبر کا کہنا تھا کہ ایسے بچوں کو پڑھانے والے ٹیچرز کو اسپشل تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بچوں کو ناتجربہ کار اور تربیت یافتہ استاد ہی پڑھا سکتے ہیں گورئمنٹ کو اس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے تب ہی جاکر اسپشل بچے تعلیم یافتہ ہوسکتے ہیں اس موقع پر ریلی بھی نکالی گئی جس میں ڈی ایس پی کے علاوہ ضلع کی کسی بھی سرکاری شخصیت نے شرکت نہیں کی اور نہ ہی کسی سماجی و سیاسی شخصیت نے ان کی کسی تقریب میں شرکت کی۔