کراچی ،بوہری بازارمیں رینجرزکاسرچ آپریشن 2مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ہفتہ کی صبح صدربوہری بازارمیں رینجرزکاسرچ آپریشن 2مشتبہ افرادزیرحراست پاک کالونی سولجربازاراورڈیفنس پولیس کی کارروائیاں4ملزمان گرفتاراسلحہ ،موٹرسائیکل اوردیگرسامان برآمد،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح صدرکے علاقے بوہری بازارمیںرینجرزنے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوںکورکاوٹیں لگاکرآپریشن کرتے ہوئے 2مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے،ادھرپاک کالونی پولیس نے بڑابورڈکے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم اسلم خان کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہناہے کہ ملزم اسٹریٹ کرمنل اورڈکیت ہے ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔سولجربازارپولیس نے گارڈن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈکووسیم کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاہے۔ڈیفنس پولیس نے سن سیٹ کلب کے پچھلے روڈپرکارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان علی اورشیرعلی کوگرفتارکرلیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرمنل ہیںاورملزمان کاڈیفنس موڑسے تعاقب کرتے ہوئے مذکورہ مقام پرحراست میںلیاہے۔#

متعلقہ عنوان :