پشاور، محکمہ انسداد دہشت گردی مالا کنڈ ریجن کی کارروائی مٹہ سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

ملزم نے 2009 میں ایڈیشنل سیشن جج کے بنگلے کو بموں سے اڑایا تھا ، ترجمان سی ٹی ڈی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی مالا کنڈ ریجن نے کارروائی کے دوران سوات کے علاقے مٹہ سے مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مالا کنڈ ریجن نے ہفتے کے روز کارروائی کے دوران سوات کے علاقے مٹہ کی مدینہ کالونی سے ایک مبینہ دہشت گرد گرفتار کیا ہے محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت شیر زمان کے نام سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو عدالت میں دھماکے میں ملوث رہا ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے 2009 میں ایڈیشنل سیشن جج کے بنگلے کو بموں سے اڑایا تھا ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے خیال رہے کہ 2009 میں سوات عملاً سوات طالبان ‘‘ کے کنٹرول میں تھا امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاک فوج نے آپریشن کے بعد ان کا صفایا کیا اور حکومتی رٹ قائم کی ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :