اقلیتی تحفظ کے نام پر بل مداخلت فی ا لدین ہے ،سنی تحریک

حکومت عید میلاد النبی کے جلسے، جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے ،سنی تحریک کی مجدّداعظم کانفرنس سے زاہدحبیب قادری، پیرندیم سلطان، پیر غفران سیالوی،ذکائ اللہ رضوی، نثارنوری، مفتی لیاقت رضوی،غلام محمدچشتی ودیگرکاخطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان سنی تحریک راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام جامع مسجدعثمانیہ ڈھیری حسن آبادمیں منعقدہ سالانہ مجدداعظم ? کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنمامحمدزاہدحبیب قادری کاکہناتھاکہ اقلیتوں کے تحفظ کے نام پرسندھ اسمبلی میں منظور ہونے والا خلاف اسلام بل مداخلت فی الدین کے مترادف ہے ، خود اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے کسی بھی عمرکے شخص پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے،سندھ حکومت اسلام مخالف بل کو فوری واپس لے، اسلام مخالف پروپیگنڈے اور سازشوں کے توڑ کیلئے امام احمد رضا کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا ، بھارت کی آبی دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر آواز نہ اٹھاناحکومت کی مجرمانہ غفلت ہے،پاکستانی قوم اپنے حصے کے پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے لڑے گی،مجدداعظم کانفرنس کی صدارت پیرمحمد ندیم سلطان آف آستانہ عالیہ حق باہونے کی جبکہ اس موقع پرعلامہ ذکائ اللہ رضوی ، علامہ نثاراحمد نوری، علامہ پیر غفران محمودسیالوی،پیرمحمدقاسم سیفی،مولاناغلام محمدچشتی،مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ عطائ الرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی،مفتی مسعودحسین قادری ودیگرمقررین نے خصوصی خطابات کیے، مقررین کاکہناتھاکہ حکومت عید میلاد النبی ? کے جلسے، جلوس اور میلاد ریلیوں کیلئے فول پروف انتظامات کرے ،میلاد جلو س ،ریلیوں اور جلسوں کو لا?ڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،ملک میں سکیولرزم کو فروغ دینے کی ہرسازش ناکام بنائیں گے، پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیاگیاتھایہاں نظام مصطفی ? نافذ کرکے دم لیں گے،عوام ملک میں اسلام اورآئین کے مطابق تبدیلی کے خواہاں ہیں،عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے حکمرانوں کو اپنی نیت ٹھیک کرنی ہو گی،کانفرنس میںعلامہ امانت علی حیدری، قاری ریشم چشتی ،علامہ عبدالر?ف سلطانی،علامہ فیاض سلطانی، علامہ قاسم موہڑوی، حافظ ہارون علی چشتی، علامہ کامران اسلم ، حاجی خلیل احمد، محمدریاض ساقی، سیدفاروق حیدرشاہ نقوی، انجینئر نجم الثاقب قادری ، قاری حسان رضاسمیت ممتازعلمائ ومشائخ اور سیاسی وسماجی رہنما?ںنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :