عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ’’ضرب امن وتبدیلی نظام سائیکل کاروان‘‘ آج لاہو ر پہنچے گا

کاروان کا دوپہر 1بجے لاہور پریس کلب کے سامنے شاندار استقبال کیا جائے گا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ’’ضرب امن وتبدیلی نظام کاروان‘‘ ملک کے 50بڑے شہروں میں امن ،محبت کا پیغام دیتے ہوئے آج دوپہر 1 بجے لاہو ر پہنچے گا۔ کاروا ں میں شامل نوجوانوں کو شاندار استقبالیہ دیا جائیگا ۔پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن ، سیاسی، مذہبی، سماجی رہنما آج (اتوار)لاہور پریس کلب کے باہر دوپہر 1 بجے ضرب امن کاروان کا استقبال کریں گے ۔

(جاری ہے)

ضرب امن سائیکل کاروان میں شریک نوجوان سائیکل سوارسبز ہلالی پرچم تھامے دہشت گردی میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں اور معصوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ ضرب امن کاروان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فریداور عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کے نوجوان کی کثیر تعداد استقبالیہ تقریب میں شرکت کرکے پاک فوج کے شہدا،آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا اور سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ پیغام دیں گے کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو یا د رکھتی ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولتیں اور نہ ہی عوامی تحریک کے نوجوان قیام امن اور نظام کی تبدیلی کے لیے کسی قربانی سے دریغ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :