مستونگ ،ایف سی ،حساس ادارے کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار اسلحہ برآمد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) مستونگ میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتے کو ایف سی اور حساس ادارے نے مستونگ کے نواحی علاقے کلی ساتکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق ک کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین ایس ایم جی 8ارئفلز 5دربین اور حشیش برآمد کرلی گرفتار شخص کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :