بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کیلئے (ن) کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری آج دئیے جانے کا امکان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری آج (اتوار) کو دئیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں بارے آج اتوار کے روز مسلم لیگ (ن ) کے سربراہ محمد نواز شریف کو بریفنگ دی جائے گی ۔جس کے بعد حتمی امیدواروں کے ناموں کی منطوری دئیے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ 22دسمبر کوہوگا۔

متعلقہ عنوان :