جیکب آباد‘سندھ اسمبلی کے غیر شرعی غیر اسلامی پاس کئے گئے بل کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) سندھ اسمبلی کے غیر شرعی غیر اسلامی پاس کئے گئے بل کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ ضلعی دفتر سے ضلعی امیر عبدالحفیظ بجارانی ،حاجی دیدار علی لاشاری،محمد حنیف کھوسواور اعجاز میمن کی قیادت میں نکالا گیا جس میں کارکنان ن ے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دہر نا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنما وں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی نے اقلیتوں کی آڑ میں 18سال سال کی عمر کا بہا نہ بنا کر اسلام قبول کرنے والوں پر پابندی لگا کر بڑا گناہ کیا ہے انہیں اللہ کے عذاب سے کوئی بھی نہیں بچا سکتاایک طرف بھارت میں ہندوہ درندے زبردستی مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندہ بنا رہے ہیںتو دوسری طرف کلمے کے نام پر آزاد ہونے والے ملک میںکوئی بھی فرداپنی رضا خوشی سے اور اسلام سے متاثر ہوکراسلام قبول نہیں کر سکتاقادیانیوں کو کافر قرار دینے والے بھٹوکے فیصلے کو مجودہ سندھ اسمبلی نے بہا دیا ہے ہم سندھ اسمبلی کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیںاور جب تک یہ غیر اسلامی غیر شرعی بل واپس نہیں لیا جاتا اسوقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :