عافیہ کی قید کے 5ہزار دن حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، الطاف شکور

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید میں 5ہزار دنوں کا مکمل ہونا درحقیقت حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بے حسی کا لبادہ اتار پھینکیں اور اپنے وعدہ کی پاسداری کرتے ہوئے قوم کی معصوم و بے گناہ بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لائیں۔

(جاری ہے)

الطاف شکور نے ملک بھر میں پاسبان کے عہدیداروں اور ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ کہ 6دسمبر کو امریکی قید میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی غیر قانونی تحویل کے 5ہزار دنوں کی تکمیل پر ملک بھر میں ، پریس کلب ، عوامی مقامات اور چوراہوں پر احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں۔ اس سلسلے میں پاسبان کے ڈویڑنل صدور ، ضلعی صدور، تعلقہ و سٹی صدور کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔