بھارتی افواج مظلوم نہتے کشمیر یوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، طارق مدنی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان امن کونسل (پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سات لاکھ افواج مظلوم نہتے کشمیر یوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دینا بھارت کی ذمہ داری ہے لیکن بھارت نے آج تک کشمیریوںکو حق رائے دہی دینے کی جانب ایک قدم بھی پیش رفت نہیں کی، بلکہ اس کے بر عکس کشمیریوں کو بزور جبر خاموش کرانے کیلئے بد ترین ریاستی تشدد کررہاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس سے محمد اسلم خان فاروقی ، راجہ محمد انور ایڈوکٹ اور ریحان احمد خان نے بھی خطاب کیا طارق مدنی نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حق کیلئے جو آواز بلند کی ہے اسے بھارت کی کشمیر میں قابض سات لاکھ فوج خاموش نہ کراسکے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین ماہ کے دوران بھارتی فوج سینکڑوں نہتے کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے اور اسی طرح سینکڑوں کم عمر بچوں اور نوجوانوں کو چھروں والی بندوقوں سے فائرنگ کر کے بینائی سے محروم کرچکی ہے جو کہ ہسپتالوںمیں بے یارو مددگار پڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی بدترین صورتحال ہے۔

متعلقہ عنوان :