احتساب عدالت نے چائنا کٹگ ودیگر ذمینوںپر قبضہ کر کی32 کڑور روپے کی کرپشن میں ملوث نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی ودیگر کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) احتساب عدالت نے چائنا کٹگ ودیگر ذمینوںپر قبضہ کر کی32 کڑور روپے کی کرپشن میں ملوث نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی ودیگر کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی،ہفتے کو ریفرنس کی سماعت کے موقع پر منہاج قاضی ودیگر عدالت میں موجود تھے،اس موقع پر 2 ملزمان کی بریت کی درخواست بھی دائر کی گئی،اس موقع پر منہاج قاضی ودیگر نے چائنا کٹنگ کی ذمین حاصل کر کے عریشہ بنگلوز کے نام سے اسکیم متعارف کرائی،تاہم الاٹیز کو قبضہ نہیں دیا،اس موقع پر وکلائ صفائی نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب ریفرنس کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئی ہے ،واضح رہے کہ ملزم منہاج قاضی سابق ہوم سیکریٹری وسابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل میں ببھی ملوث ہے ،اس مقدمے میںا یم کیو ایم کارکن صولت مرزا کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :