Live Updates

پی ٹی آئی گلشن حدید کی جا نب سے سندھ ڈے کے حوالے سے مچ کچہری کا انعقاد

سندھی فنکاروں اور تحریک انصاف کے رہنما?ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سندھ مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا ‘حلیم عادل شیخ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:18

پی ٹی آئی گلشن حدید کی جا نب سے سندھ ڈے کے حوالے سے مچ کچہری کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پی ٹی آئی گلشن حدید کی جا نب سے سندھ ڈے کے حوالے سے مچ کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھی فنکاروں اور تحریک انصاف کے رہنما?ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھی ثقافت کے حوالے سے منعقدد ہ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر مسرور سیال ،دعا زبیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ،تقریب میں کارکنوں اور رہنما?ں کی جانب سے پروقار تقریب منعقد کرنے پر مبارکبار پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھی ثقافت اورسندھی کلچر سے پیار ہے ،سندھ کی عوام آج حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے صاف پانی ،صحت اور تعلیم جیسی ضروری سہولیات سے محروم ہیں ہم نے سندھی اجرک اور ٹوپی کو محض سندھ ڈے کے حوالے سے نہیں پہنا بلکہ ہم وہ لوگ ہیں جو سندھ دھرتی سے حقیقی محبت رکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ کہتا ہو کہ صرف پاکستان زندہ باد کے ساتھ جیئے سندھ کا نعرہ بھی ضروری ہے کیونکہ سندھ مظبوط ہوگا تو پاکستان مظبوط ہوگا،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی اس خوبصورت محفل کو دیکھ کریہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ تحریک انصاف ہی سندھ دھرتی سے محبت کرنے والی جماعت ہے اور آج سندھ میں حکمران جماعت کے متبادل جماعت کے طورپر موجود ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے نوجوان کارکنان سندھی کلچر سے لگا? رکھتے ہیں اور سندھ میں مفلسی اور جرائم کے خاتمے کے لیے کچھ کرگزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ،اس موقع پر ڈاکٹر مسرور سیال اور دعا زبیر سمیت متعدد رہنما?ں نے باری باری اپنے خیالات کااظہار کیا اور سندھ دھرتی سے اپنی محبتوں کا ثبوت پیش کیاجبکہ اس موقع پر عبدالبلال بلالی ،ڈاکٹر ڈاھری ،یاسین جامڑو،سرو ر سیال ،منصب ڈار اور دیگر رہنما?ں نے بھی خطابات کیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات