سرگودھا،ٹی اے ایس آئی کے امتحانا ت میں کم نمبر لینے والوں کو چار چا ر ما ہ کے لئے تھا نو ں میں بھجوانے کا حکم

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)ٹی اے ایس آئی کے امتحانا ت میں کم نمبر لینے والوں کو چار چا ر ما ہ کے لئے تھا نو ں میں بھجوانے کا حکم امتحانات کے دوران مبینہ طور پر کھلی نقل چلنے کے باو جو د کم نمبر حاصل کر نے والو ں کی تعداد 10 ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید کی جا نب سے ٹی اے ایس آئی بی کلا س کے لئے امتحان لینے کا حکم دیا گیا تھا جس میں 22 ٹی اے ایس آ ئی شریک ہو ئے یہ امتحان آ ر پی او آ فس کی راہد ا ری میں پولیس کی کڑ ی نگرانی میں لیا گیا جس میں مبینہ طور پر کھلے عا م نقل چلتی رہی مگر اس کے باو جو د 10 ٹی اے ایس آ ئی کا میا ب ہو نے میں نا کا م رہے جس پر آ ر پی او سرگودھا نے انہیں چار چا ر ما ہ تھا نو ں میں لگا نے کے احکا ما ت جا ر ی کر دیئے ہیں ۔