سرگودھا، شہر ی نے اپنے بھا ئی کے خلا ف مقدمہ در ج کروانے کے لئے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)سرگودھا کے ایک شہر ی نے اپنے حقیقی بھا ئی کے خلا ف مقدمہ در ج کروانے کے لئے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

کوٹ فر ید کے محمد شا ہد نے ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا مس فرزانہ شہز ا د خا ن کی عدالت میں دی جا نے والی درخواست میں بتا یا کہ 13 نو مبر کو اس کا حقیقی بھا ئی زاہد گھر میں گھس آ یا اور اس پر اسلحہ تا ن لیا جس کے ساتھ دو مسلح افراد بھی تھے جنہو ں نے اسکی بیو ی اور بچوں پر تشد د بھی کیا جس کے باعث ایک بچہ بے ہو ش ہو گیا جسے ہسپتال لے جا نا پڑ ا۔اربن ایر یا پولیس واقعہ کا مقدمہ در ج نہیں کر رہی ہے ۔عدالت نے ایس ایچ او کو ریکارڈ پیش کر نے کا حکم دیا ہے ۔