بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد کے ڈائریکٹر ظفر اسما عیل کے والد طویل علالت کے بعد قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:08

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد کے ڈائریکٹر ظفر اسما عیل کے والد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد کے ڈائریکٹر ظفر اسما عیل کے والد ریٹائرڈ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس محمد اسما عیل طویل علالت کے بعد قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان راولپنڈی میں سواگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے آفیسران کے علاوہ علاقے کے معززین سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں نے شرکت کی مرحوم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محکمہ پولیس میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں مرحوم کی فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ خیابان سر سید راولپنڈی میں جاری ہے۔