کراچی، رہائشی عمارت میں آتشزدگی،گھر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے برنس روڈ میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث جس گھر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

برنس روڈ سبزی گلی میں رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی، جس پر ایک فائر ٹینڈر نے قابو پایا۔آگ گھر کے اندرونی حصے میں لگی جس کے نتیجے میں گھریلو سامان اور فرنیچر مکمل طور پر جل گیا، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ لا پرواہی کے نتیجے میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :