اصلاحی جر گہ صوابی کا ماہانہ اجلاس، متعدد قراردادیں منظور

قتل مقاتلہ کیس میں علاقہ جھنڈا میں کامیاب صلح جوئی پر تمام ممبران کو مبارک باد پیش کی گئی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:02

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)اصلاحی جر گہ صوابی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت گل مست خان ایڈوکیٹ صدر اصلاحی جر گہ منعقد ہوا اجلاس میں درجہ ذیل قراردادیں منظور کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد صہیب اشرف کو صوابی میں تعیناتی پر مبارک باد اور سابقہ ڈی پی او جاوید اقبال کی خدمات کو سراہا گیا ، قتل مقاتلہ کیس میں علاقہ جھنڈا میں کامیاب صلح جوئی پر تمام ممبران کو مبارک باد پیش کی گئی ، لوڈ شیڈنگ بجلی و سوئی گیس نے صوابی کے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے لوگ خصوصاً گھریلو ں صارفین مسلسل لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ سے انتہائی پریشان ہیں لہذا حکام بالا اس سلسلے میں فوری کارروائی میں لائے ، امن جر گہ مردان سود کی لعنت کو ختم کر نے کے لئے مصروف عمل ہے اصلاحی جر گہ سود ختم کر نے کے لئے اور ایسے لوگوں کے خلاف مکمل کارروائی کر نے کی حمایت کر تی ہے، تر بیلہ ڈیم کے مکین فضل مولا کی درخواست پر ان کے گھریلو ں مسئلہ کو حل کر نے کیل ئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس میں حاجی زرجب خان ، فیض الحیات اور عظیم خان شامل ہیں#