’’ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک نے پیہور ہائی لیول کینال کی توسیعی منصوبے کے لئے ‘مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، سکندر حیات خان شیر پائو

منصوبے سے پختونخوا میں زراعت کوترقی ملے گی ، ضلع صوابی، گرد و نواح کی ہزاروں ایکڑ بنجر زمین ‘قابل کاشت ہوجائے گی، صوبائی وزیر

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:02

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) صوبائی سینئر وزیر برائے ایریگیشن و سوشل ویلفیئر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیر پائو نے کہا ہے کہ’’ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک نے پیہور ہائی لیول کینال کی توسیعی منصوبے کے لئے ‘مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ‘اس منصوبے سے پختونخوا میں زراعت کوترقی ملے گی اور ضلع صوابی اور گرد و نواح کی ہزاروں ایکڑ بنجر زمین ‘قابل کاشت ہوجائے گی ‘انہوں نے مزید کہا کہ قومی وطن پارٹی ‘کوشش کر رہی ہے کہ گدون امازئی کی صنعتوں کو دوبارہ فعال کیا جائے اور اس میں توسیع کی جائے۔

(جاری ہے)

وہ اسماعیل آباد صوابی میں کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے صوابی کا مختصر دورہ کیا اور اسماعیل آباد میں صوبائی حلقہ PK31کے‘قومی وطن پارٹی کے‘ چیئرمین شوکت ایاز پپو‘ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین مسعود جبار خان ‘جنرل سیکرٹری زاہد باچا ‘خالد باچا ‘شہنشاہ باچا‘ روزی امین خان ‘سکندر باچا ‘فیاض علی خان ‘شیرولی خان‘افتخار خان ‘جاوید زمان خان ‘امتیاز خان ‘خان پوش ‘فتح باچا‘محمد جمیل ایڈوکیٹ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :