شورکوٹ چھائونی ،تھانہ چٹیانہ میں فرنٹ ڈیسک نے کا م شروع کر دیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:00

شورکوٹ چھائونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) تھانہ چٹیانہ میں فرنٹ ڈیسک نے کا م شروع کر دیا ہے فرنٹ ڈیسک تھانہ کلچر میں تبدیلی لائے گااِن خیالات کا اظہار تھانہ چٹیانہ کے ایس ایچ اوچوہدری محمد یونس گجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار اور ماتحت ملازمین کسی بھی مسئلے کی صورت میں براہ راست رجوع کریں ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والوں کو سزاؤںکے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گیاور فرنٹ ڈیسک سے تھانہ کلچر میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :