ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تحریری نصاب کے ساتھ ساتھ عملی کاموں پر بھی توجہ دینی ہو گی،یم ایم انجینئر وولن ملز

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:00

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تحریری نصاب کے ساتھ ساتھ عملی کاموں پر بھی توجہ دینی ہو گی بد قسمتی سے ہمارے ملک میں صرف تحریری نصاب پڑھا کر طلبہ کو ڈگریاں تھما دی جاتی ہے جو کہ یہ طلباء آگے چلنے کے قابل نہیں رہتے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی واحد ایسا ادارہ ہے جو طلباء کو تحریری نصاب کے ساتھ ساتھ عملی طور پر بھی کام سکھانے پر توجہ دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بہت سارے ایسے طلباء ہیں جو مختلف محکموں میں اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہاربنوں وولن ملز کے ایم ایم انجینئر عالمزیب ،ملک میر محمد حیات خان ،پرنسل انجینئر عبدالغفار ،چیمبر آف کامرس کے صدر سجاد خان زرگر ،چیف آرگنائزر انجینئر عبدالناظر شاہ ،انجینئر شعیب اور دیگر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے مشران نے ہمارے لئے سرزمین بنوں کو ایسے قیمتی ادارے دیئے ہیں جو کہ یہاں کے بچوں کے مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ہی اپنی انتھک محنت کے ذریعے ان اداروں کو آگے لے کر جائیں اس سے استفادہ حاصل کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزگار کے مواقع اور ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ زیادہ ہیں مگر تعلیمی اداروں کی پالیسیاں ایسی ہیں کہ وہ طلباء کو ڈگریاں تو تھمادیتی ہے لیکن اُن کو ہنر نہیں سکھائے جاتے جس کی وجہ سے ہمارے نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بھی روزگار سے محروم رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہاں پڑھنے والے طلباء کو عملی تجربہ دلانے کیلئے مختلف شہروں کے کارخانوں کے دورے کرائے جائیں گے اور بڑے بڑے انجینئرز سے اُ ن کو تربیت دی جائے گی تاکہ یہ طلباء آگے جا کر ملک معاشرے کیلئے مثبت کردار ادا کرسکے اس موقع پر مہمان خصوصی اور پرنسپل سمیت سٹاف نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی ۔