تخت بھائی ،خصوصی افراد کے عالمی دن پر تخت بھائی میں کرکٹ میچ کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:00

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تخت بھائی میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم تخت بھائی ممتاز خان مہمند تھے۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کامران کلے گرا?نڈ پر معذور افراد کی دو کرکٹ ٹیموں تخت بھائی ایگل اور مردان ٹائیگرز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔

جس میں تخت بھائی ایگل کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم ممتاز خان مہمند تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان ذاکر اور رنر اپ ٹیم کے کپتان اسد خان سمیت کھلاڑیوں کو بھر پور داد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ خصوصی افراد کے فلاح و بہود کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں تاکہ یہ طبقہ بھی معاشرے کے دیگر افراد کی طرح اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کے لیے بروئے کار لا سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے خصوصی افراد کے لیے تحصیل سطح پر سپیشل پرسن اکیڈمی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے لیے 10ہزار اور آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے بھی 10ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :