سیشن جج سکھر احکامات پر ریڈ کمشنر کا سی سیکشن پر چھاپہ ، حبس بے جا میں قید نوجوان بازیاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء)سیشن جج سکھر احکامات پر ریڈ کمشنر کا سی سیکشن پر چھاپہ ، حبس بے جا میں قید نوجوان بازیاب ،ریکارڑ تحویل میں لیکر ملوث اہلکاروں کو عدالت میں طلب کر لیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر کی سیشن جج کی عدالت میں پرانہ سکھر کے مکین فریادی فہیم مرتضیٰ منگریوکی فریاد داخل کرائی تھی کے تھانہ سی سیکشن پولیس نے کچھ دن قبل بلاجواز میرے بھائی زین العابدین کو گرفتار کیا اور اسکی رہائی کے سلسلے میں بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے پولیس نے اس سے قبل بھی میرے رشتے دار شعیب فراز کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے عدالت عالیہ نے فریادی کی درخواست پر سیشن جج روہڑی کو ریڈ کمشنر مقررکیا جس پر ریڈ کمشنر نے تھانہ سی سیکشن پر چھاپہ مار کر حبس بے جا میں قید کئے جانے والے نوجوان زین العابدین کو بازیاب کرایا اور ریکارڑ تحویل میں لے کر ڈیوٹی پر موجود اہلکار اور ملوث اہلکاروں کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔