ممتاز شاعر و ادیب سبطین شیرازی کے شعری مجموعہ کی تقریب رونمائی (کل) ہو گی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ادبی تنظیم دائرہ کے زیر اہتمام ممتاز شاعر و ادیب سبطین شیرازی کے شعری مجموعہ ’’نگاہیں نامہ برہیں‘‘ کی تقریب رونمائی کل) 4 دسمبر اتوار کو یہاں نیشنل پریس کلب میں ہو گی۔

(جاری ہے)

ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی تقریب کے صدر نشین ہوں گے جبکہ سینیٹر نجمہ حمید مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس موقع پر آغا مرتضی پویا، فوزیہ سلیم، عباس، مولانا چراغ الدین شاہ اور فردوس عالم کتاب کا مختصر اور جامع احاطہ پیش کریں گے۔