مسلم لیگ (ن) کا حا لیہ دور آزادکشمیر کی تاریخ کا سنہرا دور ہو گا ‘چو ہدری آصف محمود

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:32

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) حکومت آزاد خطہ میں تعمیر وترقی کا انقلا ب برپا کر ے گی، مسلم لیگ (ن) کا حا لیہ دور آزادکشمیر کی تاریخ کا سنہرا دور ہو گا جس میں آزاد خطہ کے عوام خوشحا لی کی جا نب گا مز ن ہو نگے۔ حکومت خطہ کوکرپشن فر ی سوسائٹی میں بد لے گی۔ میر ٹ کی بحا لی کیلئے را جہ فا روق حیدر کا این ٹی ایس کا قیا م احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈویژ نل نا ئب صدر چو ہدری آصف محمود نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں جلد وسیع پیما نے پر بڑ ے تعمیر اتی منصو بے لا نچ کئے جا رہے ہیں جس سے آزادخطہ میں مساوات کی بنیاد پر تعمیر وترقی ہو گی اور آزادکشمیر دنیا کا مثا لی خطہ بنے گا۔ کا م کے معیار کو بہتر بنا نے کیلئے بھی حکومت عملی اقداما ت کر رہی ہے۔ انہوں نے NTSکے قیا م پر وزیر اعظم آزادکشمیر را جہ فا روق حیدر خا ن اور سینئر وزیر چو ہدری طا رق فا روق او ر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :