میرپورخاص،معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر گلستان معذورین ادارے میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:30

میرپور خاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) میرپورخاص میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر گلستان معذورین ادارے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا کہ جسمانی معذور لوگ معذور نہیں ہوتے بلکہ معذور تو وہ ہیں جو معاشرے میں جرائم کرتے ہیں اور کہاکہ گلستان معذور کے افراد تو باہمت و باہنر ہیں جو معذوروں کو گھروں سے لاکر ہنر مند بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد معذوروں سے اظہارِیکجہتی کرنا ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ پولیس کی خالی آسامیوں میں گلستان معذور ین کے نوجوانوں کو 2فیصد کوٹہ کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گلستان معذورین کے ساتھ ہمیشہ میرا تعاون رہے گا اور کہا کہ پولیس نے میرپورخاص سے منشیات اور جرائم کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے ۔ بعد ازاں گاما اسٹیڈیم سے میرپورخاص پریس کلب تک ریلی بھی نکالی گئی ۔ اس موقع پر ادارے کے سرپرست آفا ق احمد ، قمرالدین ملک، عرفانہ باجوہ ، دیگر عہدیدران اور معذور افراد بڑ ی تعدادمیں موجود تھے۔