ا قبال ٹائون کی 19یونین کونسلوں میں دوران چیکنگ 23 مقامات پر ڈینگی لاروا تلف کر دیا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:30

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ضاسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ا قبال ٹائون کی 19یونین کونسلوں میں6777 انڈور سپاٹس اور 16955کنٹینرز کو چیک کیا گیا جبکہ 989آئوٹ ڈور مقامات اور2229کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔ اس دوران 23 مقامات سے لاروا پایا گیا جس کو فوری تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹائون بھر میںصفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکر ٹری کو آپریٹو محمد نواز نے ٹائو ن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹائون کے کمیٹی روم میںانسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میںمعائنہ کر کے رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :