دین سے دوری کی بنا پر مسلمان بے سکونی کا شکار ہیں ،ناظمہ الخدمت فاؤنڈیشن

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:29

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے عید میلا النبیؐکے حوالے سے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے اور مسلمان بے سکونی کا شکارہیں اس کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری اور نبی پاک ؐ کی تعلیمات پرعمل پیرا نہ ہونا ہی- انہوں نے کہاکہ صحابہ کرام نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے رسول اللہؐکے دین کوآگے بڑھایا، آج بدقسمتی سے دین کا نام تو سب لیتے ہیںمگر عمل کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کی زبوں حالی کی سب سے بڑی وجہ نبی رحمتؐ کے اسوہ حسنہ کے خلاف طرز زندگی گزارنے پر مشکلات کا شکار ہیں -صائمہ شبیر نے کہا کہ ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل ہوہی نہیں سکتا جب تک نبی پاکؐ کی محبت دل میں ماں باپ سے زیادہ نہ ہو۔ ہمیں انکی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر اور ان کے بتائے ہوئے طریقوں پر چل کر اس کا عملی ثبوت پیش کرنا ہوگا ۔