ضلع کونسل سرگودھا کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں نے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:29

سرگودھا۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ضلع کونسل سرگودھا کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں نے حلف اٹھا لیا۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر ذوالقرنین لنگڑیال نے حلف لیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی کوآرڈی نیٹر رائے حامد رضا بھٹی، محمود عالم برکی، ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر طارق قاسمی و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نومنتخب ممبران سردار عنصر خان بلوچ، فہد سلطان بھٹی، ملک صدام اعوان، علی محمد لک، رانا محمد اکبر، سیدہ گلشن شیرازی، رقیہ خان نیازی، مقصودہ بیگم، راشدہ پروین، فروا شاہ، جوہریہ بتول، شازیہ اشفاق، صدف ریحان روزینہ کاظمی، طاہرہ یاسمین، نذیراں یونس، آسیہ نذیر، قیصرہ اسماعیل، قمر النساء، نورین ایوب بھٹی، سرور مسیح کاہلوں، یعقوب جلال، ارشد مسیح گل، یوسف چوہان نے ممبر ضلع کونسل کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

اس طرح ضلع کونسل کا ایوان کمل ہو گیا ہے۔